پاکستان ہائی کمیشن لندن کا شہرت یافتہ اسکاٹش فوٹوگرافر کولن پرئر کے ساتھ پاکستان کے حسین نظاروں پر مشتمل کافی ٹیبل بک شائع کرنے کیلئے سپانسرشپ کرنے کا معاہدہ

Spread the love

لندن(عارف چودھری)پاکستان ہائی کمیشن لندن کا شہرت یافتہ اسکاٹش فوٹوگرافر کولن پرئر کے ساتھ پاکستان کے حسین نظاروں پر مشتمل کافی ٹیبل بک شائع کرنے کیلئے سپانسرشپ کرنے کا معاہدہ

اس حوالےسے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں آج ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا اور اسکاٹش فوٹوگرافر کولن پرئر نے معاہدے پر دستخط کیے۔پاکستان کے حسین قدرتی نظاروں کی تصاویر پر مشتمل “The Karakoram :Ice Mountains of Pakistan” کے عنوان سے کولن پرئر کی کافی ٹیبل کتاب آئندہ برس میرل پبلشر کے زریعے بیک وقت لندن اور نیویارک سے شائع کی جائے گی۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کولن کی آنے والی کتاب پاکستان کے شاندار سیاحتی مقامات اور دلکش پہاڑوں کے حسین نظاروں کو دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے مفی معلومات دینے اور انہیں راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ہائی کمشنر نفیس زکریا نے مزید کہا کہ یہ اقدام پاکستان ٹورازم اور انفراسٹرکچر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو ترقی دینے کے لئے ہائی کمیشن کی جاری کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ ‘مشہور فوٹوگرافر کولن کی آنے والی کتاب پاکستان کے برف کے پہاڑوں کی خوبصورتی کی نمائش کرے گی اور ایک بہترین سیاحتی مقام کے طور پر ہمارے ملک کو فروغ دے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے وزیر اعظم پاکستان کے ویزن اور پالیسی فوکس کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان ہائی کمیشن لندن اس سلسلے میں متعدد اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے اس کافی ٹیبل بک شائع کرنے کیلئے سپانسرشپ کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ نفیس زکریا نے مزید کہا کی پاکستان قدیم تہذیبوں کا نگہبان ہونے کے ناطے ایڈونچر ، ثقافتی ، مذہبی ، اصلاحی اور عالمی سطح پر اہمیت کا حامل ملک ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے سیاحوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے دوروں کی خوبصورت بنانے پاکستان کے لوگوں کی میزبانی سے لطف اندوز ہونے کے لئے پاکستان کا دورہ کریں۔ اپنی آنے والی کتاب کے بارے میں بات کرتے ہوئےکولن پیریئر نے کہا کہ پاکستان کی منفرد پہاڑی سلسلوں اور دلکش قدرتی نظاروں پر مشتمل کافی ٹیبل بک سے قارئین جلد مستفید ہوں میں ہائ کمشنر نفیس زکریا کا سپانسر شپ کے لئے شکر گزار ھوں میں اس کتاب کو دیکھنے کا منتظر ھوں جو تیئس سال اور چھ ماہ کے طویل دوروں پر محیط ہے جو میری زندگی کے کچھ قابل زکر سفروں میں سے ایک ھے پاکستانی ہائ کمشنر نفیس زکریا کے علاوہ دیگر سپانسر میں بیسٹ وے گروپ-رنگون والا فاؤنڈیشن -یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ-حبیب بینک لمیٹڈ-اور پی-آئ-اے شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں