لندن رپورٹ عارف چودھری
آزاد کشمیر کے وزیر مال چودھری اخلاق جو وزیر بننے کے بعد پہلی دفعہ آج کل بر طانیہ کے دورے پر ہیں آج انکے اعزاز میں راچڈیل کی ممتاز کاروباری شخصیت چودھری عجائب نے اپنے گھر پر ظہرانہ دیا -راچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر دالت علی کونسلر آفتاب حسین اور پاکستانی کشمیری ایسوسی ایشن کے صدر چودھری اعتزاز عاصم -چودھری طارق نمبردار چودھری عنصر آف سہنسہ کے علاوہ آزاد کشمیر میں رہنے والی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی آزاد کشمیر کے وزیر مال چودھری اخلاق نے ان کے اعزاز میں اسقبالیہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرا بر طانیہ کا دورہ نجی تھا میں اپنا چیک اپ کرانے کے لئے بر طانیہ آیا تھا ایک سوالُ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت اپنی مدت پورے کریگی اور بلدیاتی الیکشن بھی جلد ھونگے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی افواہیں جھوٹ ہے ڈپٹی لیڈر راچڈیل ادالت علی نے کہا کہ ھم اپنے حلقے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے وزیر مال چودھری اخلاق کو راچڈیل کونسل کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے وعدہ کیا ھے کہ وہ اپنے حلقے بلکہ پورے آزاد کشمیر میں تر قیاتی کا کروائیں گے کونسلر چودھری آفتاب حسین نے کہا کہ میں امید کرتا ھوں کہ چودھری اخلاق اپنے علاقے کے اوورسیز کشمیریوں کو درپیش مسائل کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے پاکستان کشمیری ایسوسی ایشن کے صدر چودھری اعتزاز عاصم اور گلفراز علی کا کہنا تھا کہ آج ھمیں بہت خوشی ھے کہ وزیر مال چودھری اخلاق ھمارے درمیان بیٹھے ہیں امید کرتے ہیں کہ وہ سہنسہ میں ترقیاتی کام کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے میزبان چودھری عجائب اور چودھری حمزہ عجائب نے انکی دعوت پر وزیر مال چودھری اخلاق اور مہمانوں کا انکے گھر آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا چودھری اخلاق جیسے زیرک سیاستدان کو آزاد کشمیر کا وزیر مال بنانے پر تحریک انصاف کی اعلی قیادت اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے شکر گزار ہیں