المرکز کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کے صدر ڈاکٹر محمد اسد مرزا کی عیادت۔

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)آج کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کے عہدیداران و ممبران کا وفد چوہدری جاوید اقبال صدر سی ڈی سی رجسٹرڈ المرکزجہلم اور محمد امین میر سابق جنرل سیکرٹری سی ڈی سی المرکزجہلم کی قیادت میں ڈاکٹر محمد اسد مرزا صدر المرکز کونسل رجسٹرڈ جہلم کی رہائش گاہ”الصدف”مرزا آباد نزد لاہور لائیسیم سکول جی ٹی روڈ جہلم پہنچا۔اور ان کی عیادت کرتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا مانگی۔
ڈاکٹر محمد اسد مرزا کا گزشتہ دنوں لاہور میں آنکھ کا کامیاب آپریشن ہوا تھا۔اور ان دنوں ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق تمام پیشہ ورانہ مصروفیات اور فلاحی سرگرمیوں سے عارضی طور پر کنارہ کش ہو کر مکمل طور پر اپنی رہائش گاہ پر مکمل آرام کر رہے ہیں۔انہوں نے عیادت کے لیئے آئے ہوئے وفد کو بتایا کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔تاہم وہ ڈاکٹرز کی ہدایات کے بعد تقریباً ایک ڈیڑھ ماہ بعد دوبارہ اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات اور فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور طریقے سے حصہ لینا شروع کر دیں گے۔عیادت کے لیئے آئے ہوئے شرکاء میں۔چوہدری جاوید اقبال،شاہد جلیل سیٹھی،محمدامین میر،میجر(ر) ذرغون گل خان،ڈاکٹر شاہد تنویر،ڈاکٹرعبدالغفورملک،ڈاکٹر مرزا سعد اللہ بیگ،استاد عبد الرحمن مانی،ارشد محمود مبارک اور سید اختر علی شاہ شامل تھے۔ آداب میزبانی نبھاتے ہوئے ڈاکٹر محمد اسد مرزا نےتمام مہمانوں کی بھرپور خاطر تواضع کی۔اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اتنی دور سے ان کی عیادت کے لیئے آئے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں