گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے میونسپل حدود میں مویشیوں کے آذاد چرائی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے میونسپل حدود میں مویشیوں کے آذاد چرائی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی، مال مویشیوں کی آذاد چرائی کیوجہ سے زمینداروں کی فصلوں، سبزیوں، اور درختوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کے باعث عوامی شکایات پر دفعہ 144 Cr PC کے نفاذ کیا گیا ہے تاکہ زمینداروں کے فصلوں کو مویشیوں کو بچایا جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے رو ز گلگت میونسپل حدود سے تعلق رکھنے والے زمینداروں کے شکایات پر سردیوں کیلئے اگائے جانے والے فصلوں ِ ِ سبزیوں اور پھلدار درختوں کو آوارہ پھرنے والے مال مویشیوں سے بچانے کیلئے کیپٹن (ر) اریب احمد مختار سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نے اپنے حاصل اختیارات کو استعمال میں لاتے ہوئے تفویض کردہ کیٹل اینڈ ٹریسپاس ایکٹ 1871 کو بروئے کار لاتے ہوئے 144Cr.PC 1898 نافذ کرتے ہوئے سب ڈویژن گلگت میں آذاد چرائی پر پابندی عائد کردی گئیں ہیں۔ جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، لہذا زمینداروں کو ہدایت دی جاتی ہیں کہ اپنے مال مویشیوں کو آذاد نہ چھوڑیں، بصورت دیگر آذاد چرنے والے آوارہ مال مویشیوں کو بلدیہ پھاٹک میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ مالکان پر بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ یہ حکمنامہ ایک ماہ تک کارآمد رہے گا۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں