کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ لالک جان سٹیڈیم کا تعمیراتی و تزیں و آرائش کے کام میں تیزی لائی جائے

Spread the love

گلگت(پ ر) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ لالک جان سٹیڈیم کا تعمیراتی و تزیں و آرائش کے کام میں تیزی لائی جائے، لالک جان سٹیڈئم کا مرمتی کام میں تاخیر نہ کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزچیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر کے ہمراہ جوٹیال لالک جان فٹ بال سٹیڈیم کے دورے کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری کے احکامات پر لالک جان سٹیڈیم کا مرمتی کام اور تزیں و آرائش کے کام میں تیزی لائی گئیں ہیں فٹ بال گراونڈ کو ہر طرح سے تیار کیا جائے گا، اس سے قبل چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابدحسین میر نے فٹ بال گراونڈ کے جاری مرمتی اور تزیں و آرائش کے کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے لالک جان سٹیڈیم میں جاری کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات دیں، اس موقع پر مقامی سپورٹس بورڈ کے آفیسران اور محکمہ تعمیرات کے زمہ دار بھی موجود تھے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں