آقائے کائنات کے جشن ولادت کی مناسبت سے خصوصی پروگرام منعقد

Spread the love

: لندن رپورٹ عارف چودھری
آقائے کائنات کے جشن ولادت کی مناسبت سنٹر آف ویلبینگ ٹریننگ اینڈ کلچر اولڈھم کے چیف ایگزیگٹیو محمد سرور چشتی کی جانب سے ویلبئنگ سینٹر اولڈھم میں سرپرستی مولانا قاری سید عبدلشکور قادری صدارت محمد شہزاد قادری خصوصی پروگرام منعقد ھوا آقائے کائنات پر گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کرنے اور آپ صلعم کی سیرت پر روشنی ڈالنے کے لیے برطانیہ بھر سے ثناخواں اور جید عالم دین نے شرکت کی ۔ جن میں حافظ ناصر خان -محمد شہزاد قادری -طلحہ طارق -ممحمد ثقلین رشید -محمد زیشان -شامل تھے اولڈھم کے سابق مئیر چودھری شاداب قمر -کاروباری شخصیات محمد کاشف شُملہ- زاھد اقبال ورلڈ وا ئڈ-آصف نزیر -رضا لودھی -تصور لودھی -نوید چوہان-شامل تھے اس موقع پر مولانا سید عبدالشکور قادری کا کہنا تھا کہ ہم آقا ئے کائنات کی ولادت کا جشن شایان شان طریقے سے منا رہے ہیں ماہ ربیع الاول ہمیں پیغام دیتا ھے کہ ھم آقائے کائنات سے اپنا رشتہ مضبوط کرنے کے ساتھ سنت رسول پر عمل پیرا ھوں -محمد شہزاد قادری آصف تنویر نے کہا کہ ھم ایسی عظیم ہستی آقائے دو جہاں کا جشن ولادت منانے کے لئے اکٹھے ہیں انہوں نے دنیا میں تشریف لاکر تاجدار کائنات نے انقلاب برپا کر دیا حبیب الرحمن – طلحہ طارق اور دوسروں نے کہا کہ کہُ ھم رب العالمین کی بارگاہ الہی میں دعا کرتے ہیں کہ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کے صدقے امت مسلمہ پر خاص کرمُ فرمانے کے ساتھ سب کو اتحاد و اتفاق سے نوازے -پروگرام کے میزبا اور مزہبی شخصیت محمد سرور چشتی نے تمام علما ء کرام اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جشن ولادت آقائے کائنات کی محفل کی انعقاد کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے تا کہ دین کا سلسلہ جاری رھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں