اساتذہ کرام ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہے۔چیف اکرام الدین

Spread the love

طالب علموں کے بہتر مستقبل میں اساتذہ کرام کا بہت اہم کردار ہے۔

برلن(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل نیوز کے مطابق اکرام الدین نے کہا کہ اساتذہ کرام ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہے قومیں استاد کی محنت اور لگن سے ہی بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ طالب علموں کے بہتر مستقبل میں اساتذہ کرام کا بہت بڑا رول اور اہم کردار ہے 5 اکتوبر یوم اساتذہ کے موقع پر اکرام الدین نے اپنی جاری بیان میں کہا کہ والدین کے بعد استاد ہی ایک بچے کی بہتر پرورش کرتی ہے اس میں نظم وضبط پیدا کرتی ھے انکو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ھے اس لیے تو پوری دنیا میں استاد کو والدین کے بعد بچوں کی دوسری درسگاہ کہا جاتا ہے اس دن کو منا کر اساتذہ کو یہ باور کرایا جاتا ہے کہ استاد کا درجہ سب سے بڑھ کر ھے استاد اپنی محنت لگن اور تجربے سے بچوں کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ اپنا اور اپنے ملک کا مستقبل سنوار سکے اور ملک وقوم کو ترقی کی راہوں پر گامزن کر سکے اس لیے تو کہتے ہے کہ استاد کا احترام ہم سب پر واجب ہے اساتذہ کرام کی عظمت اور جدوجہد کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہیں اور انکے بہتر مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں