اساتذہ کرام پر آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کی شدید مذمت،محمد نادر خان

Spread the love

صوبائی حکومت اساتذہ کرام کو درپیش مسائل و مشکلات بروقت حل کریں۔معروف سماجی ورکر

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ حکومت اساتذہ کرام کو درپیش مسائل و مشکلات بروقت حل کریں کیونکہ اساتذہ کرام کو درپیش مسائل و مشکلات حل کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت وقت اساتذہ کرام کے مسائل و مشکلات سے بے خبر نظر آرہی ہے حکومت وقت کی طرف سے اساتذہ کرام کے مسائل و مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پشاور میں سرکاری سکولز اساتذہ کرام کے پرامن احتجاج کرنے پر صوبائی دارالحکومت پشاور کی مثالی پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں.معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اساتذہ کرام پر پرامن احتجاج کے دوران پولیس کا لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ ہوائی فائرنگ سراسر زیادتی ظلم غیر آئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام ہے جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کرام کی عزت و احترام کرنا ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں