کمشنرساہیوال جاوید اختر محمود نے ڈویژن بھر کی یونین کونسلز میں طلاق اور خلع کے سینکڑوں زیر التوا کیسز کا نوٹس لے لیا۔

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )کمشنرساہیوال جاوید اختر محمود نے ڈویژن بھر کی یونین کونسلز میں طلاق اور خلع کے سینکڑوں زیر التوا کیسز کا نوٹس لے لیا۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ترجیحی بنیادوں پر ان کیسز کے فیصلے کی ہدایت۔کمشنر کی ہدایت پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ کی اپنے دفتر میں ڈویژن کے تمام ڈپٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ سے اہم میٹنگ، زیر التوا کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور یونین کونسل کی سطح پر طلاق اور خلع کے کیسز کا جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ساہیوال اظہر نبی دیوان اور پاک پتن طاہر ممتاز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساہیوال نعیم نجمی نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ساہیوال ڈویژن میں سال 2022میں ابتک طلاق کے 4827کیسز دائر ہوئے ہیں جن میں سے 1768کا فیصلہ کر دیا گیا ہے جبکہ 1866ابھی بھی زیر التوا ہیں۔ اسی طرح خلع کے 2230کیسز دائر ہوئے جن میں سے 1177کا فیصلہ کر دیا گیا ہے اور 781زیر التوا ہیں۔ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ نے ہدایت کی کہ 6ماہ سے زائد زیر التوا کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے جس دوران متعلقہ سیکرٹری مصالحتی کردار بھی ادا کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کیسز کی سماعت میں تمام قانونی پہلوؤں کو بھی مد نطر رکھا جائے اور کسی فریق کو غیر ضروری التوا نہ دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں