جہلم (اختر شاہ عارف)سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کا
Policy Dialogue On Enhanced Participation In Planning And Service Delivery Improving Access And Quality Of Education.
کے حوالےسے آج “ٹیولپ ریور سائیڈ ہوٹل جی ٹی روڈ جہلم” میں آئی سیپ کے زیرِ اہتمام صوبائی سطح کا پالیسی ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا۔یہ پالیسی ڈائیلاگ “انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائینس (I_SAPS)” اور “کنزیومر رائٹس کمیشن آف پاکستان”کے تعاون سے پیش کیا گیا۔اس اجلاس میں ڈاکٹر سیف اللّٰہ صاحب سی ای او جہلم،چوہدری اورنگزیب صاحب سی ای او گجرات،سید ولایت شاہ صاحب ڈی ای او سیکنڈری جہلم،سیدہ شاہدہ شاہ کنوینئر سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک جہلم،محمد منیر سیٹھی کھاریاں و چیئرمین ڈسٹرکٹ سکول کونسل ضلع گجرات،ڈاکٹر انوار احمد جہلم، مقصود عالم ڈسٹرکٹ آفیسر، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد سمیع اللہ انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائینسز اسلام آباد،فیلڈ آفیسر راجہ ذیشان اکبر ایڈووکیٹ اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک،میڈیا اور ایجوکیشنل فیلڈ کے نمائیندگان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مقصودعالم سمیت تمام مقررین نے اپنی تقاریر میں کہا۔کہ سول سوسائٹی اور ایجوکیشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔یہ دونوں ایک دوسرے کے لیئے لازم و ملزوم ہیں۔تعلیم کو فروغ دینے کے لیئے سول سوسائٹی کے مثبت کردار اور کوششوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ڈسٹرکٹ جہلم اور ڈسٹرکٹ گجرات کے بہت سے ایسے گاؤں ہیں۔جہاں مخیر حضرات نے متعلقہ محکموں کے سربراہان سے مل کر سکولوں کے لیئے نہ صرف زمین عطیہ کی بلکہ انہوں نے مکمل سکول بنا کر بھی محکمہ ایجوکیشن کو عطیہ کر دیئے۔انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ لوگ مختلف وجوہات کی بنا پر تعلیم کی طرف راغب نہیں ہوتے۔ اس لیئے ضرورت اس بات کی ہے ۔کہ لوگوں کو نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث اور سیرت کا حوالہ دیتے ہوئے تعلیم کی طرف راغب کیا جائے۔اور اور انہیں تعلیم کی افادیت سے بھی آگاہ کیا جائے
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا ۔جس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔
تعیناتی کالعدم، لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم۔
12 روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اعلیٰ عدالت نے ہی قانون کو دیکھنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی
آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار۔
6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین