جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان کے بیانیےکو مسترد کر دیا،یوسف رضا گیلانی

Spread the love

پارٹی کا شکر گزار ہوں کہ موسی گیلانی کو ٹکٹ دیا۔سابق وزیر اعظم کا میڈیا سے گفتگو

ملتان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہےکہ جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان کے بیانیےکو مسترد کردیا ہے۔
ملتان میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پارٹی کا شکر گزار ہوں کہ موسٰی گیلانی کو ٹکٹ دیا، مسلم لیگ ن کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری حمایت کی، مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور مریم نواز کا بھی شکر گزار ہوں۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بیانیہ ملک کو عدم استحکام پیدا کرنا تھا، الیکشن لڑنے کا کیا فائدہ؟ اگرجیت کر استعفیٰ ہی دینا ہے، یہ مقابلہ گیلانی اورقریشی کے درمیان نہیں تھا، ہمارا مقابلہ عمران خان کے بیانیے سے ہے، جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان کے بیانیےکو مسترد کردیا ہے، ہمیں پارٹیوں کا فائدہ نہیں سوچنا، ملک کا فائدہ سوچنا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں