ایدھی سنٹر میر پور آزاد کشمیر بھی اب ایدھی سنٹر جہلم سرکل میں شامل

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) جہلم ایدھی سنٹر،دینہ ایدھی سنٹر اور سوہاوہ ایدھی سنٹر کے بعد اب میرپور آزاد کشمیر ایدھی سنٹر بھی اب جہلم سرکل میں شامل ہو گیا ہے۔اس سنٹر کے نئے انچارج ڈاکٹر طاہر محمود ہوں گے۔ایدھی سنٹر میر پور میں اس وقت چار گاڑیاں ہیں۔جو ایک عرصے سے بطورِ ایمبولینس سروس کام کر رہی ہیں۔ان چار گاڑیوں میں ایک ہائی ایس اورتین کیری ڈبے ہیں۔اس سنٹر کے نئے انچارج ڈاکٹر طاہر محمود کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔وہ نہ صرف ایک معروف ڈاکٹر ہیں۔بلکہ انسانیت کا درد رکھنے والے ایک مشہور سماجی کارکن بھی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ میرپور سول ہسپتال کاڈائیلائسز سنٹر بھی ان کی زیرِ نگرانی چل رہا ہے۔گزشتہ دنوں زونل آفس اسلام آباد سے جناب اشرف ڈار صاحب نے ایدھی سنٹر دینہ کے انچارج ڈاکٹر رفیق مرزا اور سرکل انچارج جہلم ڈاکٹر محمد اسد مرزا کے ہمراہ ایدھی سنٹر میر پور اور ڈائیلسز سنٹر میر پور کا دورہ کیا۔اور ڈاکٹر طاہر محمود کو ایدھی سنٹر میر پور کا نیا انچارج بننے پر مبارکباد دی۔
میرپور آزاد کشمیر کے شہریوں نے ایدھی سنٹر میرپور کو جہلم سرکل میں شامل ہونے اور ڈاکٹر طاہر محمود کو ایدھی سنٹر میرپور کاچارج سنبھالنے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سنٹر کی جہلم سرکل میں شمولیت اور ڈاکٹر طاہر محمود کی نگرانی میں یہ سنٹر صحیح معنوں میں انسانیت کی فلاح و بہبود میں ممدو معاون ثابت ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں