صحافی ارشد شریف کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان

Spread the love

حکومت ارشد شریف کے قاتلوں کیخلاف قانونی کارروائی کریں۔صدر انقلاب پارٹی ملتان ڈویژن

ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلاب پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ کہ پاکستان کے معروف سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت وقت صحافی ارشد شریف کیےقتل میں ملوث قاتلوں کیخلاف قانونی کارروائی کریں۔صحافیوں کے قتل عام میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو حکومت وقت کیلئے سوالیہ نشان ہے حکومت صحافیوں کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوئی ہے سچ اور حق لکھنے والے اور بولنے والوں کو قتل کیا جا رہا ہے جو قابل افسوس ہے انقلاب پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت وقت صحافیوں کے تحفظ کیلئے اہم اقدامات کریں کیونکہ صحافی برادری کا تحفظ حکومت وقت اور آئین پاکستان کی اہم ذمہ داری ہے انہوں نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی صحافی ارشد شریف کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں