فواد چوہدری نے کورونا سے صحت یاب مریضوں کے پلازمہ (پیسو امیونائزیشن) سے کورونا کے مریضوں کی صحت یابی کے دعوؤں کو غیر حقیقی قرار دے دیا

Spread the love

زاہد حیات۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کورونا سے صحت یاب مریضوں کے پلازمہ (پیسو امیونائزیشن) سے کورونا کے مریضوں کی صحت یابی کے دعوؤں کو غیر حقیقی قرار دے دیا ۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنا پلازمہ عطیہ کریں، کیوں کہ اس سے وینٹی لیٹر پر موجود کورونا سے شدید متاثر مریضوں کی جان بچانا ممکن ہے

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ہی پلازمہ عطیہ کرنے سےمتعلق بیان پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دعویٰ تحقیق سے ثابت نہیں ہوتا

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومتی افسران کو اس طرح کے بیانات دینے میں احتیاط کرنی چاہیے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اس قسم کے دعوؤں کو دیکھ رہی ہے،کورونا مریض کو پلازمہ لگانے سے صحت یابی کے دعوے غیر مصدقہ ہیں۔

یاد رہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز ( این آئی بی ڈی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی کی تجویز پر گذشتہ ماہ محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے پیسیو امیونائزیشن کی اجازت دی تھی جب کہ دیگر صوبائی حکومتیں بھی اس کی اجازت دے چکی ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں