ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر شہر میں گرانفروشوں اور فٹ پاتھ مافیا کے خلاف کریک ڈاون جاری

Spread the love

گلگت (پ ر)AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر شہر میں گرانفروشوں اور فٹ پاتھ مافیا کے خلاف کریک ڈاون جاری، متعدد افراد نرغے میں آگئے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، میونسپل مجسٹریٹ عالم حسین، انکروچمنٹ انسپکٹر منظور حسین، کا میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ کونوداس بازار، آرسی سی بازار، پرانا پل اور گھڑی باغ ایریا میں زبردست چھاپہ مار کاروائیاں کیں، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران متعد د دکانداروں، قصائیوں، پولٹری شاپس مالکان پر ناقص صفائی، زائد منافع خوری، اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے پر بھاری جرمانے کئے،جبکہ فٹ پاتھ تجاوز کرکے کاروبار کرنے والے درجنوں تاجروں پر بھی جرمانے کئے گئے، اور موقع پر نوٹس دیا گیا کہ وہ آئندہ فٹ ہاتھ پر قبضہ نہیں کریں گے بعد ازاں مجسٹریٹ نے دکانوں میں نرخنامہ بھی چیک کیا، زائد منافع خور ی پر موقع پر جرمانے بھی کئے علاوہ ازیں، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم موقع پر سختی کے ساتھ ہدایات دیں ہیں کہ شہر میں زائد منافع خوری، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے اور فٹ پاتھ تجاوز کرنے والے مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری رہے گاآج کی کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے لہذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ گرانفروشوں،اور قبضہ مافیا کے خلاف اپنی شکایات الفا کنٹرول میں درج کرادیں، جس پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں