مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر باغی لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کو روایتی پگڑی پہنا رہے ہیں۔

Spread the love

صفدر خان باغی کا چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر آمد۔

اس موقع پر صوبائی ترجمان صفدر باغی نے لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کو پختونوں کی روایتی پگڑی اور چادر پہنائی۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق سربراہ چوھدری شجاعت حسین کو صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے پختونوں کی روایتی پگڑی اور چادر پہنائی انکی رھائشگاہ پر ۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے خصوصی طور پر انکا شکریہ ادا کیا ۔ جس طرح انہوں نے خیبرپختونخوا سیلاب متاثرین کے لئے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ھوئے سیلاب متاثرہ 1000 خاندانوں کے لئے راشن پیکج خوراک کی امداد فراہم کی اسکی اعلی مثال حال و ماضی میں نہی ملتی ۔صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے کہا سابق وزیر اعظم و مرکزی صدر چوھدری شجاعت حسین نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی انسانی ھمدردی کے تہت دکھی کی اس نازک گھڑی میں انسانانسانیت کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنے ہم وطن خیبرپختونخوا کے پختون متاثرین کے ساتھ ان مشکل حالات سے دوچار متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑا بلکہ سیلاب زدگان کے لئے راشن پیکج جو کہ 35 سے 40 کلو گرام فی کاڑٹن وزن 1000 خاندانوں کو امداد فراہم کی۔ چوھدری شجاعت حسین نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیئے باقاعدہ اپنے بڑے بیٹے پاکستان کبڈی فیڈریشن صدر و مرکزی رہنما چوھدری شفائع حسین ،وفاقی وزیر چوھدری سالک حسین کو ھدایات اور زمےداری سونپی۔ تاکہ وہ اپنی ذاتی نگرانی میں خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں راشن پیکج تقسیم کو یقینی بناتے ھوئے ان مستحقین کو بروقت امداد پہنچا سکے۔صوبہ خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کی نگرانی ایم این اے فروخ خان آپا اور صفدرخان باغی کے سپرد کی گئی تھی۔صوبائی ترجمان صفدر باغی نے کہا مرکزی صدر چوھدری شجاعت کو پگڑی اور چادر پختونخواہ کے متاثرین بزرگوں ،ماووں بہنوں بچوں نوجوانوں سے والہانہ محبت پر خیبرپختونخوا کی غیور پختون قوم کی طرف سے ںپیش کی گئی۔صفدر خان باغی نے کہا مرکزی صدر چوھدری شجاعت حسین، مرکزی رہنما چوھدری شفافع حسین،وفاقی وزیر چوھدری سالک حسین، وفاقی وزیر و جنرل سیکرٹری چوھدری طارق بشیر چیمہ ایم این اے فروخ خان اپا کی خیبر پختونخوا کی عوام سے والہانہ محبت نے ثابت کر دیا کہ وفاق کی علامت مسلم لیگ ق ہے۔انہوں نے کہا خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت تحریک انصاف کی ھے۔ مگر خیبر پختونخواہ میں سیلاب متاثرین کی مدد اور امدادی سرگرمیوں میں متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ چوھدری شجاعت حسین صاحب اور مسلم لیگ ق و دیگر مرکزی رھنما کر رھے ھیں۔انہوں نے کہا خیبرپختونخوا کی تاریخ میں شاید کوئی وفاق سے قدرتی افتزادہ علاقوں کی امداد کسی پارٹی نے دی ھو سوائے مسلم لیگ ق کے۔انہون نے کہا کہ آج ہہی وجہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے سیلاب زادہ علاقوں میں متاثرین کی بروقت امداد پر خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین نے مرکزی صدر چوھدری شجاعت حسین انکے فرشتہ صفت صاحبزادے چوہدری شافع حسین، چوھدری سالک حسین دیگر مرکزی قائدین و صوبائی ترجمان کے لئے دل کھول کر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دونوں ہاتھ اٹھا کر خصوصی دعائیں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں