گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائیز ویلفیئر ایسویسی ایشن سندھ کا ڈویژنل اجلاس نجی ہوٹل میں منعقد ہوا

Spread the love

اجلاس میں گورنمنٹ ریٹائرڈ کے گروپ انشورنس، مہنگائی الاؤنس اور دیگر مسائل کو زیر بحث لایا گیا-

میرپورخاص(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائیز ویلفیئر ایسویسی ایشن سندھ کا ڈویژنل اجلاس زیرصدرات گوہرام بلوچ کی قیادت میں نجی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنمنٹ رئیائٹرڈ کے گروپ انشورنس،مہنگائی الاؤنس اور دیگر مسائل کو زیر بحث لایا گیا،اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائیز ویلفیئر ایسویسی ایشن سندھ کا ڈویژنل اجلاس میں ڈویزن میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں ریٹائرڈ نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈویژنل صدرات گوہرام بلوچ اور دیگر عہدیداران کی نگرانی میں ضلع میرپورخاص کی باڈی تشکیل دی گئی جس میں ضلعی صدر امام علی لاشاری، سینئرنائب صدر سرون کمار کھتری، نائب صدر محمد زبیر قمرانی، جنرل سیکرٹری امان اللہ سانڈ، ڈپٹی سیکریٹری سومن انبائی، جوائنٹ سیکریٹری ڈھسیرراٹھور، فنانس سیکریٹری چندی رام، انفارمیشن سیکریٹریصوفی حکیم محمدعارف کالرو،آفس سیکریٹری عبدالباسط اور ممبران میں کامریڈ پرشوتم،لیاقت راجپوت لیکچرر،عبدالعزیزخاصخیلی، محمد حسن آریسراور دیگر کومنتخب کیاگیا۔ڈویژنل آرگنائیزر گوہرام بلوچ نے ضلعی عہدیداران کو تعلقوں کی باڈیاں اور ممبر شپ کو جلدازجلد کرنے کی ہدایت دی،دریں انثاء اجلاس کے بعد پریس کلب کے سامنے اجلاس میں موجود افراد عہدیداران مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتغ سندھ سے اسٹیٹ لائف انشورنس سے جو معاہد ہ کیا اس پر نظر پانی کرنے اور ریٹائرڈ ملازمین کو 20%مہگانی الاؤنس، گروپ انشورنس کو فوری طور پر دیا جانے کا مطالبہ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں