جہلم میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گرلز کا قیام۔

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)جہلم میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گرلز کے قیام کے سلسلے میں کل”بیت الحسن”حاجی مہربان روڈ بالمقابل ڈی سی ہاؤس میں ایک اجلاس ہوا۔جس میں سمیرا رضا ڈپٹی سیکرٹری پاکستان تحریکِ انصاف سنٹرل پنجاب اور صوبہ ممبر مدر باڈی پاکستان تحریکِ انصاف نارتھ پنجاب،سیدہ شاہدہ شاہ ضلعی نائب صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ جہلم اورآپا رشیدہ عزیز ضلعی صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ جہلم کے علاوہ پاکستان تحریکِ انصاف خواتین کے دیگر عہدیداران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس اجلاس میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گرلزکا جہلم میں قیام عمل میں لایا گیا۔اس اجلاس میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گرلز کے عہدیداران وممبران کو نوٹیفکیشن جاری کیئے گئے ۔
اس پروگرام کی آرگنائزر فرواذیشان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئےکہا۔کہ حقیقی آزادی مارچ میں ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ہیں۔انہوں نےاس عزم کا بھی اعادہ کیا۔کہ جہلم کی تمام خواتین آئیندہ عام انتخابات میں اپنے قائد عمران کو بھاری اکثریت میں کامیاب کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ دیا۔جس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔اس شاندار اور پر وقار پروگرام کے آرگنائزر فرواذیشان،سروبہ،
عبداللہ ،ثمر عباس اور زبیر تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں