اس موقع پر انہوں نے نو منتخب صدر ثاقب رفیق سینئر نائب صدر حمزہ سروش و ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کو مبارکباد پیش کی۔
راولپنڈی(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان چائینہ بزنس فورم کے چیئرمین شیخ محمد ناصر علی نے چیف پیٹرن سابق سینیٹر جنرل ( ر ) عبد القیوم ، کو چیرمین اعجاز شیخ ، ڈائریکٹر کواڈینیشن کمانڈر ( ر ) ایوب ، سینیئر تاجر رہنما و کواڑینیٹر راولپنڈی ڈویژن شیخ محمد حفیظ و چائینیز عہدیداران و ممبران کے ہمراہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وزٹ کیا ، نو منتخب صدر ثاقب رفیق، سینیئر نائب صدر حمزہ سروش ،نائب صدر فیصل شہزاد و ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ، اس موقع پر پاکستان چائینہ بزنس فورم کے چیئرمین اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر کی جانب سے ایک ایم او یو سائن کیا گیا ، پاکستان میں چینی سرمایہ کاری ،سپیشل اکنامک زون ، دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے JVs باہمی دلچسپی کے امور اور تاجر برادری کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔