جہلم موٹاپے کے حوالے سے سیمیناراور کرنل (ر) محمد عبید مرزا کے اعزاز میں ظہرانہ

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف)آج Sizzlers Restaurant جی ٹی روڈ جہلم میں موٹابے کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔جس کی سعادت ڈاکٹر مرزا سعد اللہ بیگ نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔جس کے بعد سیمینار کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے موٹاپے کے حوالے سے اس سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ موٹاپا وہ نامراد بیماری ہے۔جس سے کینسر،بلڈ پریشر اور کئی دوسری جان لیوا بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ متوازن غذا اور کھانے میں اعتدال کے ساتھ ساتھ اسلام کے کھانے کے حوالے سے بتائے ہوئے طریقہ کار پر عمل کر کے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔انہوں نے موٹاپے سے بچاؤکے حوالے سے بہت ساری احتیاطی تدابیر بھی بتائیں۔سیمیینار کے بعد کرنل(ر) محمد عبید مرزا کی عمرہ سے واپسی اور ڈاکٹر محمد اسد مرزا جن کا حال ہی میں آنکھوں کا کامیاب آپریشن ہوا تھا۔ان کی صحت یابی پر انہیں اور کرنل(ر) محمد عبید مرزا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیئے۔اس سیمینار میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر شہناز شاہد،تہمینہ گل چوہدری،ڈاکٹرعائشہ مرزا،مسزفلک ناز سیٹھی،ڈاکٹر مہوش،ڈاکٹرمرزاسعداللہ بیگ،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،ڈاکٹر محمد اسدمرزا،کرنل(ر) محمد عبید مرزا اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ دیگر شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔آخر میں تمام شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔جس کے بعد یہ سیمینار اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں