ہڑپہ نیشنل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سے معاملات طے پانے کے بعد مین جی ٹی روڈ پر سیوریج کی پائپ لائن بچھانے کا کام شروع

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: ہڑپہ نیشنل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سے معاملات طے پانے کے بعد مین جی ٹی روڈ پر سیوریج کی پائپ لائن بچھانے کا کام شروع اس موقع پر چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی ہڑپہ غلام دستگیر کھوکھر میاں طارق جاوید صدر انجمن تاجران ہڑپہ چوہدری طارق حبیب جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ہڑپہ نے کام کا جائزہ لیا اور کام کرنے والے مزدوروں اور موقع پر موجود لوگوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی اس موقع پر انہوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہڑپہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا سیوریج اور واٹر سپلائی اسکیم کا کام عین نقشے کے مطابق اور بلا تفریق ہر گلی محلے میں کیا جائے گا چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی غلام دستگیر کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ کہ یہ پیسہ ہم عوام کے ٹیکسوں کا ہے اس لئے اس گرانٹ کی ایک ایک پائی پوری ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ خرچ کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں