گلگت ضلعی انتظامیہ نے مٹی کے تیل میں پانی کے ملاوٹ پرکوہستان آئیل ڈپو سیل کردیا،

Spread the love

گلگت (پ ر)ضلعی انتظامیہ نے مٹی کے تیل میں پانی کے ملاوٹ پرکوہستان آئیل ڈپو سیل کردیا،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اریب احمد مختار کو شکایات موصول ہوئی کہ کو ہستان آئیل کے مٹی کے تیل میں پانی کی ملاوٹ کی جا رہی ہے آئیل ڈپو کے خلاف کاروائی کی جائے جس پہ قائمقام اسسٹنٹ کمشنر گلگت مختار احمد کے حکم پر میونسپل مجسٹریٹ عالم حسین اور انسداد تجاوزات کے انسپکٹر منظور حسین نے میونسپل فورس کے ہمراہ کوہستان آئیل کا چھاپہ مارا اور نمونے لیکر پی ڈبلیو ڈی لیبارٹٹری ٹیسٹ سے مٹی کے تیل کا معائینہ کرایا گیا جہاں پر ثابت ہوا کہ مٹی کے تیل میں پانی کی ملاوٹ کی گئی ہے جس کے بعد میونسپل مجسٹریٹ عالم حسین نے کوہستان آئیل کمپنی کو اپنے ہاتھوں سے سربہ مہر کردیا، دوسری طرف ایڈ منسٹریٹر کے خصوصی ہدایات مانسداد تجاوزات سیل نے گلگت شہر میں تجاوزات اور ہو ٹل صفائی کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ اس دوران پارک ہوٹل روڈ کشروٹ میں فٹ پاتھ کو تاجروں کے قبضے سے واگزار کراکر سامان کو ہٹاکر متعلقہ دکانداروں کے دکانوں میں رکھ دئے گئے اور موقع پر تاجروں کو نوٹسز جاری کئے گئے کہ وہ آئندہ فٹ پاتھوں کو کاروبار کے غرض سے قبضہ نہیں کریں گے بعد ازاں چھاپہ مار ٹیم نے شہر کے ہوٹلوں میں صفائی کا بھی جائزہ لیا، اور ناقص صفائی کرنے والے ہو ٹل مالکان پر بھاری جرمانے کئے گئے آئندہ کیلئے وارننگ دی گئی کہ حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ قانون کی حکمرانی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ اور کارسرکا میں مداخلت ہر گز برداشت نہیں کریں گے ترجمان شہری انتظامیہ مظہر مغل نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں، ہوٹل مالکان، دکانداروں اور قصاب برادری سمیت پولٹری مالکان کے خلاف شکایات الفا کنٹرول 05811-920724 اور میڈیا سیل نمبر 03555554145 پر اپنی شکایات درج کرادیں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے گی۔ شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں