آگ بجھانے والے آلات نصب نہ کرنے والے ہوٹل پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کریک ڈاون جاری

Spread the love

گلگت (پ ر) آگ بجھانے والے آلات نصب نہ کرنے والے ہوٹل پیٹرول پمپ مالکان، ہوٹل مالکان،کارخانے مالکان اور گیسٹ ہاوسز مالکان کی شامت آگئی، AC / یڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر میونسپل مجسٹریٹ عالم حسین اور سٹیشن فائرآفیسر عبداللہ کا میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر کے ہوٹلوں، پیٹرول پمپوں اور گیسٹ ہاوسز کا کریک ڈاون, درجنوں ہوٹلوں، پیٹرول پمپوں اور کارخانے کے مالکان نرغے میں آگئے۔ جرمانوں کے ساتھ آگ بجھانے والے آلات کی تنصیف کرکے 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ کرنے کا احکامات دے دئے گئے۔ جن پیٹرول پمپ، ہوٹل، گیسٹ ہاوسز اور لکڑ خانوں میں آگ بجھانے والے آلات نصب نہیں ہیں وہاں پر معیاری اور ملٹی پر پز کے حامل A, B, C اور E کے حامل آلات نصب کئے جائیں، جن کی تاریخ گزر چکی ہے از سر نو بھرائی کرائی جائے اور ہوٹل و گیسٹ رومز میں فائر بال یا فائز لارم بھی نصب کیا جائے تاکہ ایل پی جی گیس کے استعمال سے زہریلی گیس کی وجہ سے دم گھٹنے اور آگ لگنے سے محفوظ رہنے میں مدد مل سکے گی، خلاف ورزی کرنے اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، جیل یا بھاری جرمانوں کے ساتھ سیل جیسے سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں لہذا ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے۔ واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت (ر) اسامہ مجید چیمہ نے شہر کو حاثاتی آگ سے محفوظ ررکھنے کے سلسلے میں پیٹرول پمپوں، ہوٹلوں، کارخانوں اور گیسٹ ہاوسز میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیف لازمی قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں