گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ شہر میں فٹ پاتھوں پر تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ شہر میں فٹ پاتھوں پر تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی میونسپل انکروچمنٹ سیل روزانہ کے بنیادیوں پر کاروائیاں کررہی ہیں شہر کو ہرطرح کے تجاوزات کے خاتمے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اینٹی انکروچمنٹ سیل کے ہمراہ شہر کے مختلف ایریاز میں فٹ پاتھ تجاوات کے خلاف کاروائی کی خود نگرانی کے دوران عمائدین شہر سے بات چیت کے دوران کیا۔ انکا کہنا تھا کہ شہر یوں کی سہولت کیلئے اشیائے خوردہ نوش اور ایل پی جی کے نیا نرخنامہ جاری کیاجا چکا ہے جس کسی بھی شہر یوں کو شکایات ہوں تو الفا کنٹرول اور میڈیا سیل کو اطلاع کریں، تاکہ فوری طور پر کاروائی کی جاسکے۔ اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے قراقرم انٹرنیشنل سائٹ کا دورہ کیا اور وہاں سرکاری اراضی سے متعلق معلومات لیں، اور سرکاری اراضی کے تحفظ کیلئے پولیس اور انتظامیہ کے آفیسران کو ہدایات جاری کیں۔ واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور اسکی ٹیم شہرمیں گرانفروشوں، خود ساختہ مہنگائی کرنے والے عناصر اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور پیشہ ورانہ بھکاریوں کے خلاف بھی کاروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں