شہید ہونے والے 6 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔سماجی ورکر
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ لکی مروت میں پولیس وین پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ہم سب کے دشمن ہے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بہتر اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو سکے سماجی ورکر محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی لکی مروت میں پولیس وین پر بم دھماکے میں شہید 6 پولیس اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کے اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ شریک ہے اللہ تبارک و تعالی شہدا کی مغفرت نصیب فرمائے۔آمین