اسرائیل نے بحیرہ عمان میں اپنے آئل ٹینکر پر ڈرون حملے کا الزام ایران پر عائد کردیا

Spread the love

ایران نے آئل ٹینکر کو اسی میزائل سے نشانہ بنایا جو ایران نے یوکرین کی جنگ کے دوران روس کو فراہم کیے تھے. اسرائیلی حکام کا الزام

عمان(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیل نے بحیرہ عمان میں اپنے آئل ٹینکر  پر ہونے والے ڈرون حملے کا الزام ایران پر عائد کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بحیرہ عمان میں اسرائیلی کمپنی کے آئل ٹینکر پر حملہ ہوا جس کے بعد اسرائیلی عہدیدار نے اپنے بیان میں  اس حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ  ایران نے آئل ٹینکر کو اسی میزائل سے نشانہ بنایا جو ایران نے  یوکرین کی جنگ کے دوران روس کو فراہم کیے تھے۔
اسرائیل کی زیر کنٹرول ایسٹرن پیسفک شپنگ کا بتانا ہے کہ ٹینکر کو معمولی نقصان  پہنچا ہے تاہم حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے نہیں آئیں۔اس حوالے سے یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  ٹینکر پر حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے اس حوالے سے کہا کہ اسرائیل فٹبال ورلڈ کپ کے دوران حالات خراب کرنا چاہتا ہے، اسرائیل حالات خراب کر کے قطر اور ایران کو قصوروار قرار دینا چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں