ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان نے سرکاری اراضی پر تعمیرات کرنے پر مالک سمیت چار ملزمان کو 03 دن کیلئے جیل کی سزا سنادی،

Spread the love

گلگت (پ ر)ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان نے سرکاری اراضی پر تعمیرات کرنے پر مالک سمیت چار ملزمان کو 03 دن کیلئے جیل کی سزا سنادی، ضلعی انتظامیہ نے سرکاری اراضی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کررکھی ہے دفعہ 144 کی خلاف ورزی سخت قانونی کاروائی جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز سیکٹر مجسٹریٹ شیرباز علی نے قرا قرم یونیورسٹی تھانہ کو مراسلہ بیجھا کہ کونوداس کے آئی یو ایریا میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات ہورہی ہیں جنہیں فوری طور پر گرفتار کرکے SDM گلگت کے عدالت میں پیش کیاجائے، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے KIU تھانہ کے پولیس جوانوں نے مالک دلدار حسین سمیت 4 بندوں کو گرفتار کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا، ایس ڈی ایم گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی عدالت منتقل کردیا، جس پر ایگزیکٹیو مجسٹریٹ عاطف اللہ خان نے 03 دن کیلئے جیل کی سزا سناکر مناورجیل بجوادیا۔ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے ریمارکس دیاکہ سرکاری اراضی پر تعمیرات کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں