خیبرپختونخوا میں اسٹوڈنٹس نرسز کا وظیفے کی بندش کے خلاف احتجاج

Spread the love

اگر حکومت نے طلبہ کا ماہانہ وظیفہ شروع نہ کیا تو مجبورا سڑکوں پر آئیں گے۔طلبہ کی مطالبہ

پشاور:(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری نرسنگ کالجوں میں اسٹوڈنٹس نرسز نے وظیفہ کی بندش کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔صوبے میں نرسنگ کالجوں میں اسٹوڈنٹس نرسز کا گزشتہ دو سال سے ماہانہ 20 ہزار روپے کا وظیفہ بند کیا گیا ہے۔اسٹوڈنس نرسز نے نرسنگ کالجوں میں کلاسز کا بائیکاٹ کرکے احتجاج شروع کیا ہوا ہے۔ احتجاج کرنے والے اسٹوڈنٹس نرسز کا کہنا ہے کہ وظیفے کی بندش پر پرامن احتجاج کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے طلبہ کا ماہانہ وظیفہ شروع نہ کیا تو مجبورا سڑکوں پر آئیں گے۔ملک کے دیگر تمام صوبوں میں نرسز طلبہ کو وظائف دئے جارہے ہیں، خیبر پختونخوا میں عدم فراہمی ناانصافی ہے۔صوبے کے دس نرسنگ کالجوں میں دوبیچز میں ایک ہزار کے لگ بھگ طلبہ زیرتعلیم ہیں جو وظیفہ سے محروم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں