وزیرآباد ( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے جواں سال خاتون زخمی دیگر معجزانہ طور پر بچ گئے
تفضیلات کے مطابق محلہ شاہ صدق میں بیوہ خاتون رضیہ کے مکان کی چھت گذشتہ رات اچانک زمین بوس ھو گئی چھت گرنے کی دھمک سے پورا محلہ لرز گیا. چھت گرنے سے رضیہ کی جواں سال بہو زوبیہ ملبے تلے دب گئی جسے محلہ داروں نے زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر سول ھسپتال پنچایا جہاں اسے طبی امداد دی گئی گھر دیگر افراد اور بچے معجزانہ طور پر محفوظ رھے چھت گرنے سے گھریلو سامان مکمل طور پر تباہ ھو گیا. یہ امر قابل ذکر ھے کہ متاثرہ اہل خانہ انتہائی مفلوک الحال ھیں
