جرمنی فٹبال ورلڈکپ سے باہر، اسپین اور جاپان ناک آﺅٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔

Spread the love

اسپین کی ٹیم بہتر گول اوسط کی وجہ سے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

دوحا:(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں 4بار کی عالمی چیمپئن جرمنی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی جبکہ جاپان اور اسپین نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،،گروپ ای میں گزشتہ روز 2 میچز کھیلے گئے ،جس میں جرمنی اور کوسٹاریکا جبکہ جاپان اور اسپین کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ورلڈ کپ میں جرمنی نے کوسٹاریکا کو 2 کے مقابلے میں 4گول سے ہرادیا جبکہ جاپان نے اسپین کو ایک کے مقابلے میں دوگول سےشکست دی،جرمنی مقابلہ جیت کر بھی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔جبکہ اسپین میچ ہار کر بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گیا،گروپ میچز کے اختتام پر گروپ ای میں جاپان نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ اسپین اور جرمنی 4،4پوائنٹس حاصل کرسکے۔
تاہم اسپین کی ٹیم بہتر گول اوسط کی وجہ سے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ سابق ورلڈ چیمپئن جرمنی اور کو سٹاریکا ورلڈکپ سے باہر ہوگئی۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں