کھیوڑہ ( راشدخان،نمائندہ خصوصی)
پنڈدادن خان/ زیر تعمیر للہ روڈ مسافروں کیلئے درد سر معمولی بارش سے سٹرک دلدل میں تبدیل سینکڑوں کی تعداد میں مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنسنا معمول ھوگیا
پنڈدادنخان میں معمولی بارش کے ساتھ ھی زیر تعمیر للہ موٹر وے لنک روڑ دلدل میں تبدیل ہوگیا سینکڑوں کی تعداد میں مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں شدید سردی میں سیاحوں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد بے یار و مددگار ہے کوئی پرسان حال نہیں ضلعی انتظامیہ اور ٹھیکیدار کمپنی غائب تعمیراتی کمپنی کی من مانیوں کے باعث سڑک کا بند ھونا اور حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں زیر تعمیر 128 کلومیٹر روڈ پر سیفٹی انتظامات ھیں نہ ڈائرریکشن بورڈ جبکہ مذکورہ سڑک پر پر ہزاروں کی تعداد میں روزانہ معدنیات سے بھری گاڑیاں جبکہ سینکڑوں سیاحوں کی گاڑیاں گزرتی ھیں سماجی حلقوں کا اعلی آحکام سے اصلاح حال کا مطالبہ