لاہور سے ماہ نور بخاری کی رپورٹ:
پنجاب حکومت نے پنجاب کى تمام یونیورسٹیوں میں قرآن ترجمعے کے ساتھ پڑھنا ضرورى قرار دے دیا ہے اس حوالے سے مولانا معاویہ اعظم طارق ( پارلیمانى لیڈر پاکستان راہ حق پارٹى ) نے اپنے جارى کردہ بیان میں کہا ہے کہ
قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھنے کا قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے کہ ہماری نوجوان نسل کی کردار سازی ہو سکے. انھیں پتا چلےکہ زندگی کا اصل مقصد اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہونااور اس کے احکامات پر عمل کر کہ دنیا و آخرت میں فلاح حاصل کرنا ہے. مسلمانوں نے پچھلی پانچ صدیوں میں قرآن سے دوری اختیار کر کہ صرف رسوائی حاصل کی ہے. مغرب کی درسگاہوں میں تخلیق ہونے والے علم نے انسانی تہذیب کو حرص، مادہ پرستی خود غرضی کے سوا کچھ نہیں دیا. ہمیں اب اپنا راستہ قرآن کےاصولوں کی روشنی میں متعین کرنا ہے.