کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس۔

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل (سی ڈی سی) رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس زیرِ صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم الحقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت کرنل (ر) محمد عبید مرزا نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔اس کے بعد تمام شرکاء نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔محمدامین میر جنہوں نے آج کے اس ماہانہ اجلاس میں اپنے سینئر نائب صدر کے عہدے کا بھی حلف اٹھایا ہے۔ اور ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے ان سے ان کے عہدے کا حلف لیا ہے۔انہوں نے تمام مریضوں کے لیئے صحت یابی کی دعا،تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے دعائے مغفرت اور پاکستان کی ترقی،خوشحالی اور سلامتی کے لیئے صدق دل سے دعا کرائی۔میجر(ر) ذرغون گل نے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔جسے تمام شرکاء نے متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سفارتی سطح پر اس مسلئے کو اٹھائے۔اس کے بعد جنرل سیکرٹری شاہد جلیل سیٹھی نے پچھلے ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم نے حال ہی میں المرکز کونسل جہلم، ایم سی ڈبلیو اے،سی ڈی سی اور تنظیم عمل کے اشتراک سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں ہونے والے “ہیلتھ پروگرام سیمینار” کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا۔کہ یہ پروگرام ہر لحاظ سے ایک انتہائی معلوماتی اور کامیاب پروگرام تھا۔جس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر عبدالغفور ملک اور انہوں نے خود(ڈاکٹر شاہد تنویر) مختلف بیماریوں جن میں انیمیا،خون میں فولاد کی کمی اور تھیلیسیمیا وغیرہ شامل تھیں۔ان کی وجوہات،علاج اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مکمل اور جامع معلومات اس سیمینار میں موجود طلباء وطالبات اور دیگر شرکاء تک بہم پہنچائیں۔ اس موقع پر سیدہ شاہدہ شاہ نے یہ تجویز پیش کی۔کہ تھیلیسیمیا چونکہ موروثی بیماری بھی ہے۔اس لیئے شادی سے پہلے تھیلیسیمیا کے ٹیسٹ وغیرہ کروا کر انہیں نکاح نامے پر بھی درج کروانا چاہئیے۔تا کہ یہ بیماری پیدا ہونے والے بچوں تک نہ پہنچ سکے۔جنرل سیکرٹری شاہد جلیل سیٹھی نے ماہ فروری میں ہونے والے پروگرامزکے حوالے سے بتایا کہ ماہ فروری میں ہمارے دو پروگرامز ہیں۔ایک “یومِ یکجہتی کشمیر” اور دوسرا پروگرام مشاعرہ ہے۔ان دونوں پروگرامز کو عنقریب حتمی شکل دے دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فنڈ ریزنگ کے حوالے سے مورخہ یکم فروری 2023ء بروز بدھ وار دن گیارہ بجے ایک میٹنگ کی جائے گی جس کے لیئے فنڈ ریزنگ کمیٹی کے علاوہ ہر ممبر و عہدیدار کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔تا کہ سب کی آراء کی روشنی میں کوئی حتمی رائے قائم کی جا سکے۔اس اجلاس میں آفس سیکرٹری راجہ توقیر احمد،آفس بوائے حسن شاہ اور کمپیوٹر لیڈی ٹیچر مس عظمیٰ یونس کو ان کی بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے محمد صغیر اخلاق مرحوم کی یاد میں “تیس سیکنڈ پروگرام” میں انتہائی سبق آموز بات کر کے گویا کوزے میں دریا بند کر دیا۔ آج کے اجلاس میں چار نئے ممبر بنائے جانے کی منظوری دی گئی۔جن کے نام بشری نثار،شاکر حسین،فروا ذیشان اور فرزانہ اجمل ہیں۔آج کے اجلاس کے شرکاء میں ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،شاہد جلیل سیٹھی،سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا، محمد امین میر،میجر(ر)ذرغون گل خان،ارشد محمود مبارک،محمد ارشد احمد مرزا،مرزا عارف،چوہدری جاوید اقبال،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،محمد احمد جمیل سینئیر وائس پریزیڈنٹ/ریجنل چیف عسکری بینک و یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور سید اختر علی شاہ شامل تھے۔اجلاس کے اختتام پر اجلاس کے تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی ڈاکٹر گلشن حقیق مرزا نے کی۔اس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں