وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا.کوئی جانی نقصان نہیں ھوا. تفصیلات کے مطابق محلہ شاہ صدق وزیرآباد میں اذان فجر کے وقت فوٹوگرافر عمر کے گھر سٹور روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث آک لگ گئی. دھوئیں کی بو سے اھل خانہ بیدار ھوئےاور شور کی وجہ سے اھل محلہ بھی اکٹھے ھو گئے.اوپری منزل پر موجود اھل خانہ کو چھت کے راستے محفوظ کر لیا گیا.اطلاع ملتے ھی ریسکیو 1122 کا عملہ وقاص کی سربراہی میں فوری موقع پر پہنچ گیا اور 20 منٹ کی جہدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا. آتشزدگی سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا گھریلو سامان جل کر راکھ ھو گیا.بر وقت امدادی کاروائی سے کوئی جانی نقصان نہیں ھوا. سماجی راہنما طارق ملک نے ریسکیو عملہ کی فوری بروقت کاروائی پر عملہ کے ارکان کو خراج تحسین پیش کیا ھے
Please follow and like us: