حکومت قطر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کریں۔محمد زین اللہ خان

Spread the love

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔سیاسی و کاروباری شخصیت

قطر(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سیاسی و کاروباری شخصیت محمد زین اللہ خان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت قطر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات پر توجہ دینے میں اہم کردار ادا کریں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ دریائے غیر میں مقیم اوورسیز پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے لیکن حکومت قطر میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر توجہ دینے سے قاصر ہیں جو قابل افسوس ہے۔سیاسی و کاروباری شخصیت محمد زین اللہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ قطر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں سے بھی مطالبہ ہے کہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں