روز مرہ زندگی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے برطانیہ کمیونٹی کا بھرپور تعاون

Spread the love

مانچسٹر(چودھری عارف پندھیر)

برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کورونا وائرس کی وبا سے ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ضرورت مند اور بے سہارا افراد کے لیے روز مرہ زندگی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ گریٹر مانچسٹر ریجن سے مئیر اور ممبر یورپی پارلیمنٹ کے الیکشن میں حصہ لینے والے سابق امیدوار چودھری محمد اسلم کمبوہ نے گریٹر مانچسٹر کے مختلف علاقوں میں کھانا تقسیم کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بوڑھے لاچار اور ضرورت مند افراد کو کھانے کی بنیادی سہولیات میں دقت کا سامنا تھا میں نے اولڈہم۔راچڈیل، آشٹن و دیگر علاقوں میں کھانا تقسیم کیا ہے ہم سبکی ذمہ داری ہے کہ مشکل حالات میں ضرورت مند افراد کی مدد کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں