باڑہ میں نام نہاد ٹرانسپورٹرز یونین و ڈی پی او کی ملی بھگت سے مال بردار گاڑیوں سے بھتہ وصولی کا دھندہ بند کیاجائے

Spread the love

باڑہ میں نام نہاد ٹرانسپورٹرز یونین و ڈی پی او کی ملی بھگت سے مال بردار گاڑیوں سے بھتہ وصولی کا دھندہ بند کیاجائے. تختہ بیگ پر ایف سی ٹوکن غیر قانونی ہے. ٹرانسپورٹرز کو کھولے عام لوٹ مار و بھتہ وصولی پر وزیراعظم پاکستان و آرمی چیف ملوث اہلکاروں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے جائیں. مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر 72 گھنٹے میں یہ مسئلہ حل نہ کیاگیا تو پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردینگے. ٹرانسپورٹرز کے رہنماء رحمان زیب
لنڈی کوتل بازار باچا خان چوک میں ضلع خیبر کے ٹرانسپورٹروں نے ملک عبداللہ خان اور رحمان زیب کے قیادت میں نام نہاد یونین جو ڈی سی خیبر اور ڈی پی او خیبر کیساتھ ملی ہوئے ہے ان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ باڑہ میں مال بردار گاڑیوں کو زبردستی پارکینگ میں کھڑا کرنا اور ان سے بھتہ وصولی کرنا غیر قانونی ہے قانون کے رکھوالے نام نہاد ٹرانسپورٹر یونین کو اپنے مفادات و بھتہ وصولی کی آڑ میں سپورٹ کررہے ہیں جو وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کو خاک میں ملا دیا وزیراعظم پاکستان نے واضح طور پر ہدایات جاری کئے کہ کراچی سے طورخم تک کسی بھی چیک پوسٹ پر ٹرانسپورٹرز سے کسی قسم ٹیکس وصولی نہیں ہوگی لیکن بدقسمتی سے تحصیل باڑہ کے حدود میں پارکینگ کے نام پر اور تختہ بیگ پر ٹوکن کے نام پر بھتہ وصولی ہورہی ہیں جو ٹرانسپورٹرز کیساتھ کسی بڑی ظلم و ناانصافی سے کم نہیں احتجاجی مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر 72 گھنٹے میں یہ ظالمانہ سلسلہ بند نہ کیاگیا تو ہم ٹرانسپورٹرز پاک افغان شاہراہ کو احتجاجا ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں