حضور غریب نواز قبلہ پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب مد ظلہ العالی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف کی زیر صدارت آن لائن شب کرم کا بہت خوبصورت پروگرام منعقد ہوا.

Spread the love

گزشتہ رات آستان عظمت نشان بھیرہ شریف میں حضور غریب نواز قبلہ پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب مد ظلہ العالی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف کی زیر صدارت آن لائن شب کرم کا بہت خوبصورت پروگرام منعقد ہوا. پروگرام میں علامہ ڈاکٹر نعیم الدین الازہری صاحب نے خوبصورت اور جامع انداز میں سورت مائدہ کا تعارف پیش کیا. یادگاراسلاف محمد رمضان قمری صاحب نے بہت اعلی پیرائے میں توبہ اور موجودہ حالات کے حوالے سے دعاؤں کی اہمیت پہ زور دیا. جو دعائیں انہوں نے بیان کیں. وہ سب یاد کرنے اور باربار مانگنے والی ہیں. انہوں نے کہا کہ مجھے موت و حیات سے بھی زیادہ خدشہ اس بات کا ہے کہ کہیں لوگوں کو اس صورتحال میں بے دین نا کردیا جائے. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مساجد آباد رہیں جبکہ دنیا میں تالے لگ گئے. اس پر مفتی منیب الرحمن صاحب، قبلہ حضرت صاحب غریب نواز پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب ،مفتی تقی عثمانی صاحبزادہ نور الحق قادری اور بہت سے علماء بھی خصوصی شکریے کے مستحق ہیں. آخر میں حضرت صاحبزادہ معظم الحق صاحب نے بہت خوبصورت خطاب فرماتے ہوئے رابطہ شیخ اور شیخ کے احکامات پر عمل پیرا ہونے پہ زور دیا. مرشد کریم حضور قبلہ پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب مد ظلہ العالی نے پیر سید عظمت علی شاہ صاحب کیلیا نوالہ شریف، علامہ غلام محمد سیالوی صاحب، مولانا عبدالرزاق بھترالوی صاحب ،پیر سید کبیر علی شاہ صاحب اور دیگر علماء و مشائخ جو ان دنوں وصال فرماگئے. ان کے ایصال ثواب کے لیے صاحبزادہ پیر معظم الحق صاحب سجادہ نشین معظم آباد شریف کو دعا کے لیے فرمایا اور انہوں نے دعا کرائ. قبلہ حضرت صاحب نے صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ آن لائن شب کرم کا انعقاد قابل تحسین ہے اور حضرات علماء ومشائخ نے خوبصورت گفتگو فرمائ. آپ نے فرمایا کہ بعض لوگ اب موجودہ صورتحال کہ وجہ سے دین اور بزرگان دین پہ کئ اعتراضات اٹھائیں گے. اب ہمارے اسکالرز کو انکے جوابات کے لیے علمی و فکری راہنمائ کرنا ہوگی. شب کرم میں قاری نصر معینی صاحب نے تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا. جبکہ خالد حسنین خالد صاحب، محمد نصیر رضا، جواد ہاشمی. نے ہدیہ نعت پیش کیا. اس موقع پر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالحسن محمدشاہ الازہری صاحب ،صاحبزادہ محمد نعیم الدین شاہ صاحب ،علامہ پیر محمد اسلم رضوی چشتی صاحب ،الکرم فرینڈز پاکستان کے صدر امجد علی امجد، نائب صدر محمدجعفر ماجد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات الکرم فرینڈز پاکستان محمد جاویداقبال کھارا ،اور akf میڈیا سیل کی ٹیم کے متحرک کارکنان موجودتھے

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں