انجمن طلباء اسلام کے تحت طلبا تنظیمات کی پریس کانفرنس جس میں طلبا نمائندوں نے تعلیم دشمن بجٹ مسترد کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کر دیا

Spread the love

(اوچ شریف ( بیوروچیف حافظ‌ سعید احمد کی رپورٹ )
تفصیل کے مطابق انجمن طلبا اسلام اوچ شریف کے زیر اہتمام طلبا تنظیمات کے نمائندوں نے شرکت کی جس میں انجمن طلبا اسلام کی جانب سے علی رضا بخاری جنرل سیکرٹری زین جہانیاں جے ایس او پاکستان کے مرکزی ایجوکیشنل سیکرٹری حیدر صفدر ڈویژن صدر جے ایس او نعیم ریاض آئی ایس ایف کے رہنما آفتاب بخاری آئی ایس ایف کے حسیب سومرو نے شرکت کی اس موقع پر علی رضا بخاری نے کہا کہ انجمن طلبا اسلام طلبا کے حقوق کی ضامن ہے ہمیشہ طلبا کے حقوق کی بات کی اور کرتے رہیں گے تعلیم دشمن بجٹ مسترد کرتے ہوئے ہر پلیٹ فارم پر احتجاج کریں گے تعلیم کا کل بجٹ کا پانچ فیصد مختص کیا جائے آن لائن کلاسز کو مسترد کرتے ہیں جے ایس او پاکستان کے مرکزی ایجوکیشنل سیکرٹری حیدر صفدر نے کہا کہ طلبا کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ریلیف دیا جائے،حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ ترجیحی بنیاد پر جلد سے .جلد طلباء کے مسائل حل کرے،
طلباء کے مستقبل کے ہونے والے تعلیمی نقصانات کے تدارک کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے کر واضح پالیسی مرتب کرے
اس موقع پر آئی ایس ایف کے آفتاب بخاری اور حسیب سومرو نے کہا کہ حکومت سے طلبا کو ریلیف کا مطالبہ کرتے ہیں اس موقع پر انجمن طلبا اسلام کے محبوب کاظم سعیدی شین رضا بخاری و دیگر نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں