قومی اسمبلی میں نصابی کتب میں حضرت محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے

Spread the love

زاہد حیات بریگنگ نیوز۔

قومی اسمبلی میں نصابی کتب میں حضرت محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے

قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی جس کی تمام پارلیمانی جماعتوں نے مکمل حمایت کی

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خاتم النبین کونہ ماننے والے قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دیا جاچکا ہے۔

پی پی کے رکن اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم فیصلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا۔

بعد ازاں ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں