غیور خاندان کی اولاد بھی اپنی آباؤ اجداد کی طرح نسل تک ساتھ دینے کا جذبہ رکھتے ہیں

Spread the love

ساہیوال ہڑپہ …غیور خاندان کی اولاد بھی اپنی آباؤ اجداد کی طرح نسل تک ساتھ دینے کا جذبہ رکھتے ہیں، بقول قائد مسلم لیگ نواز شریف کہ لودھی خاندان کے عظیم سپوت سابقہ منسٹر، اپنے علاقے کی عوام کے دلوں کی دھڑکن محترم محمد ارشد خان لودھی صاحب نے پارٹی کے لیے جو مفید مشورے اور خدمات دیں انہوں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،محترم شہباز شریف متعدد بار لودھی ہاوس تشریف لائے اور ہر دفعہ ان کا یہی جملہ ہوتا کہ لودھی صاحب ہمارے سینئر ہیں وہ سیاست میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں ہیں، دلیر باپ کی نڈر صاحبزادی اپنے عظیم والد گرامی کی طرح جس ہمت و جذبہ سے عوامی خدمت میں مگن ہیں وہ یقیناً قابلِ قدر ہے، مشکل کی اس گھڑی میں بھی وہ جہاں علاقے کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں وہاں پارٹی پر موجودہ مشکلات میں محترم حمزہ شہباز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، محترم حمزہ شہباز سے اسمبلی اجلاس میں ملاقات کے موقع پر اس بات کی یقین دہانی کروائی کے وہ اپنے والد کی طرح ہر قدم شریف فیملی کا ساتھ دیتیں رہیں گی، محترم حمزہ شہباز نے بھی محترمہ عاشئہ ارشد خان لودھی صاحبہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں آپ کا ساتھ پارٹی میں لودھی صاحب کی طرح خوش آیند ثابت ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں