حکومت پاکستان وزارت خارجہ کے سینئر آفیسر سپیشل سیکرٹری ایڈمن معظم احمد خان کی برطانیہ میں بطور ہائی کمیشن آف پاکستان تقرری

Spread the love

حکومت پاکستان وزارت خارجہ کے سینئر آفیسر سپیشل سیکرٹری ایڈمن معظم احمد خان کی برطانیہ میں بطور ہائی کمیشن آف پاکستان تقرری کر دی گئی وہ عنقریب اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے.
یاد رہے وہ ہالینڈ میں بطور سفیر پاکستان میں خدمات انجام دے چکے ہیں انہوں نے ہالینڈ میں اپنی تعیناتی کے تین سال بڑے کامیاب گزارے پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کے علاوہ پاک ڈچ کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں ان کے دور میں بھی ہیں سالانہ پاکستان فیسٹیول جس میں یورپ بھر سے ہزاروں پاکستانی شرکت کرتے تھے .
دی ہیگ میں شاندار پاکستانی کمیونٹی کا قیام اور بے شمار شاندار قومی و ثقافتی تقریبات قابل ذکر ہے ہاکی ٹرافی اور دیگر ٹورنامنٹ جن میں پندر لینڈ کے پارلیمنٹیرین اور وزراء بھی کھیلتے رہے قابل ذکر ہیں یو اے ای میں ان کی بطور سفیر تقرری اس وقت کی ایک اہم ضرورت تھی احمد خان نے بطور سفیر دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر بنانے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ان کی خدمات کے اعتراف میں یواے ای نے انہیں اپنے قومی اعزاز ایوارڈ سے نوازا. برطانیہ میں ان کا بطور ہائی کمشنر کی تقرری حکومت پاکستان کا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید بہتر اور برٹش کمیونٹی کو بہترین خدمات انجام دیں گے.

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں