رحمت اللہ شباب تنظیمی دورے پر جلد ملک بھر کا دورہ کریں گے

Spread the love

جہاں پر وہ ضلع بھر کے کارکن صحافیوں سے ملاقتیں کریں گے اور انہیں تنظیم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کریں گے۔

پشاور(چیف اکرام الدین)مرکزی صدر نیشنل یونین آف جرنلسٹس رحمت اللہ شباب تنظیمی دورے پر جلد ملک بھر کادورہ کریں گے۔جہاں وہ ضلع بھر کے کارکن صحافیوں سے ملاقاتبیں کریں گے اورانہیں نیشنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کریں گے انہوں نے اس سلسلے میں سینئر صحافیوں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں اورانہیں نیشنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔رحمت اللہ شباب نے واضح کیا ہے کہ ہم تمام صحافتی تنظیموں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اعلانات کی بجائے عملی اقدامات کریں۔ہماری تنظیم ان کے ساتھ شانہ بشانہ ہوگی. 
مرکزی صدر رحمت اللہ شباب نے کہا ہے کہ بعض عناصر صحافیوں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دیتے بلکہ صحافیوں کے نام پر سیاست کرتے ہیں. ہماری یہ تنظیم ملک بھر کے کارکن صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ثابت ہوگی کیونکہ ہم کسی بھی صحافی کواکیلا نہیں چھوڑیں گے. اس سلسلے میں رکن سازی کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات بھی کرتے رہیں گے.نیشنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی تنظیم سازی جاری ہے تمام کارکن صحافیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور نیشنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کا حصہ بنیں. 

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں