کرونا وائرس عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔محمد عابد ندیم

Spread the love

کرونا وائرس عالمی وبا نے پوری دنیا کی انسانیت کو خطرے میں دھکیل دیا۔ایمبیسڈر نیو یارک امریکہ

یورپ(چیف اکرام الدین)ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے چیئرمین اور سیکرٹری جنرل انٹیل ہیومن رائٹس کمیشن نیو یارک ایمبیسڈر محمد عابد ندیم نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا نے پوری دنیا کی انسانیت کو خطرے میں دھکیل دیا جو انسانیت کیلئے اندیشہ ہو سکتا ہے نیو یارک میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے کرونا وائرس عالمی وبا کے موقع پر اپنے اہل وطنوں کی بھرپور خدمت کی انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا نے پوری دنیا کے انسانیت کو ذہنی بیماریوں میں مبتلا کر دیا جو انسانیت کیلئے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ صرف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی ممکن ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا کے انسانیت کرونا وائرس عالمی وبا سے بچ سکتی ہیں ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے چیئرمین اور سیکرٹری جنرل انٹیل ہیومن رائٹس کمیشن نیو یارک ایمبیسڈر محمد عابد ندیم نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ نیو یارک میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے مطالبہ ہے کہ کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے نیو یارک میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے لاکھوں افراد متاثر جبکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ مر گئے ہیں جو انسانیت کیلئے افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس سے متاثر افراد کو صحت کاملہ نصیب فرمائے اور اللہ تعالی مرنے والوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں