پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تحصیلوں میں واٹر فلٹر پلانٹس نسب کیے جا رہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ جہلم کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تحصیلوں میں واٹر فلٹر پلانٹس نسب کیے جا رہے، کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے تحت صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی اور د یگر لوکل کمیونٹی کا تعاون حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم نے موضع چتن موڑمسجد عثمان غنی رہتاس روڈ جہلم میں واٹر فلٹر پلانٹ کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت لگائے گئے پانی کے منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے فلٹرز کو تبدیل کرنا، صفائی کا خاص خیال رکھنا اور اسکی دیکھ بھال کرنے کی ذمہ داری بھی سومپی گئی۔ اس موقع پرصدر حمزہ بیگ ویلفئر سوسائٹی توصیف بیگ،پی ایس او طیب سلیم علوی اور دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں