ایم این اے محمد احمد چٹھہ کی 9 مئی واقعات پر تھانہ کینٹ گوجرنوالا میں درج مقدمہ سے 14 روزہ راہداری ضمانت منظور

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) ایم این اے محمد احمد چٹھہ کی 9 مئی واقعات پر تھانہ کینٹ گوجرنوالا میں درج مقدمہ سے 14 روزہ راہداری ضمانت منظور ہو گئی تحریک انصاف کے راہنما اور ایم این اے محمد احمد چٹھہ پر مختلف علاقہ جات 9 مئی واقعہ کی بابت سمیت مختلف 49کے قریب مقدمات درج کیے گئے وزیرآباد کے تھانہ صدر اور تھانہ کینٹ گوجرنوالا میں بھی ان پر 9 مئی کے روز احتجاج کرنے،سڑک بلاک کرنے توڑ پھوڑ سمیت اداروں کے خلاف نعرہ بازی وغیرہ پر مقدمہ درج کیا گیا محمد احمد چٹھہ کی قانونی ٹیم نے ملک کے مختلف تھانہ جات میں ان پر درج مقدمات کی ضمانتیں کروا لیں گذشتہ روز ان کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھانہ کینٹ گوجرنوالا میں درج مقدمہ نمبر 823 /23 سے 14 روز کے لیے راہداری ضمانت دے دی ہے۔ محمد احمد چٹھہ وزیرآباد کے حلقہ این اے 66 سے ایم این اے اور صوبائی حلقہ پی پی 36 سے ایم پی اے منتخب ہوے تھے اور حال ہی میں انہوں نے اپنی صوبائی نشست جو کہ انہوں نے مسلم لیگ کے امیدوار عدنان افضل چٹھہ کو ہرا کر اپنے نام کی تھی خالی کی ہے اور اسی سیٹ پر اب محمد احمد چٹھہ کے بڑے بھائی سابق ضلع ناظم گوجرانوالہ فیاض چٹھہ الیکشن لڑ رہے ہیں محمد احمد چٹھہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی و بزرگ سیاستدان چوہدری حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں