ہڑپہ۔منگل بازار سج گیا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی دوکانداروں بھتہ لیئے جانے کا بھی انکشاف اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ

Spread the love

ہڑپہ(چوہدری آصف ندیم سے)۔تفصیلات کے مطابق نائی والا روڈ ہڑپہ اسٹیشن اور گردونواح کے علاقوں میں لگنے والے سستے بازاروں میں دکانداروں اور خریداروں نے ماسک اور سینیٹائزر استعمال کے بغیر ایس اوپیزکومکمل طور پر نظر انداز کر دیا جس سے کرونا وباء پھیلنے کے خدشات جنم لینے لگے ان سستے بازاروں کےنام پربدمعاشی اور گنڈا گردی کی انتہا دیکھیں ذرائع کے مطابق ۔لگنے والے سستے بازاروں میں دکانداروں سے تین سو سے پانچ سو روپے فی دکان یا اس کی لوکیشن کے حساب سے بھتہ وصول کیے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہےہڑپہ میں منگل بازار کےعین درمیان میں کھڑا بارش کا پانی تالاب کا منظر پیش کررہا ہے کھڑے اس بارش کے پانی سے پھیلنے والے تعفن اور بدبو سے خریداری کے لیے آنے والی خواتین اور بچوں میں موزی امراضِ پھیلنے کا اندیشہ بھی ہے لوگوں کی زندگیوں اور ان کی جیبوں سے کھیلنے والے بھتہ خوروں کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر و اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا کہ حکومتی پالیسی کے خلاف کام کرنے والے سستے بازاروں جو لوگوں میں کرونا وباء کے پھیلنے کا سبب بن رہے ہیں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں