ابراہیم رئیسی کی وفات سے پاکستان نے بہترین دوست کھو دیا۔وزیراعظم

Spread the love

ابراہیم رئیسی کی شاندار خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔شہباز شریف کا کابینہ اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر کہا ہےکہ پاکستان نے بہترین دوست کھو دیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  گزشتہ ماہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا دورہ کیا، ان کا دورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےلیے سنگ میل تھا۔وزیراعظم نے کہا ابراہیم رئیسی بصیرت رکھنے والے رہنما تھے، ان کی وفات سے  پاکستان نے بہترین دوست کھو دیا، ابراہیم رئیسی کی شاندار خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں