محکمہ ایجوکیشن گورنمنٹ ہائی سکول سرائے عالمگیر کے محمد عارف رضا کو مبارکباد

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے عالمگیر کے پرنسپل محمد عارف رضا کی گریڈ 19 میں ترقی ہونے پر آج ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹس محمود احمد صابری اور چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ اور کہا کہ امید ہے ۔وہ آئیندہ بھی اسی طرح ترقی کی منازل طے کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ موصوف انتہائی نیک نیت اور اپنے شعبے میں مستند تصور کیئے جاتے ہیں۔ اور وہ ان کی مزید ترقی کے لیئے صدق دل سے دعا گو ہیں ۔ محمد عارف رضا صاحب نے محموداحمد صابری اور عبدالغفور چوہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں