کونج سپورٹس کمپلیکس پر جاری فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ زرگران فٹبال کلب نے زوان خیبر فٹبال کلب کو دو صفر سے شکست دے کر فائنل کی ٹرافی اپنے نام کر لیا.

Spread the love

فائنل میچ کے مہمانی خصوصی سماجی کارکن نبیل افریدی نے بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے یاد رہے کہ کونج سپورٹس کمپلیکس پر اس بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کو ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے دیکھا کونج سپورٹس کمیٹی کے ارگنائزر نے صوبائی حکومت بالخصوص خیبر پختون خوا کے سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ سے فٹبال گراؤنڈ اور کمپلیکس کی تعمیر کا مطالبہ کیا کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ خلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کونج سپورٹس کمپلیکس پر ہزاروں کی تعداد میں شائقین اکر مختلف کھیلوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں مگر بدقسمتی سے یہ تمام تر سرگرمیاں کونج سپورٹس کمیٹی اپنی مدد اپ کے تحت کرواتی ہیں اس لیے حکومت فوری طور پر کونج سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا وعدہ پورا کریں اس موقع پر نبیل آفریدی نے کہا کہ نوجوانوں کی مثبت سرگرمیاں قابل ستائش ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ خیبر کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے ان کو ملک و قوم کے نام روشن کرنے کے مواقع پیدا کرے تاکہ وہ اپنی ٹیلنٹ دنیا کو دیکھا سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں